مزید خبریں

نگراں دور میں پیاروں پر نوازشیں ڈیڑھ ارب ڈالرز جھونکنے کا انکشاف

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) کاکڑ نگران حکومت نے پیاروں کو نوازنے کے لیے ایک ارب ڈالر پھونک دیے‘ گندم درآمد کر کے پرائیویٹ سیکٹر کو نوازا گیا، بیوروکریسی کے غلط فیصلوں سے قومی خزانے کو 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل فوڈ سیکورٹی نے وافر گندم ہونے کے باوجود 35 لاکھ ٹن گندم درآمد کی اجازت مانگی، ای سی سی نے گندم درآمد کی منظوری دی۔ ذرائع نیشنل فوڈ سیکورٹی کے مطابق نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی، نیشنل فوڈ سیکورٹی نے پہلے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی سمری تیار کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی نے ہر کسی کو گندم منگوانے کی اجازت دی، یکم اپریل 2024ء تک 43 لاکھ ٹن گندم حکومت کے پاس موجود تھی۔مارچ میں سندھ میں گندم کی نئی فصل آنے سے گندم درآمد کی ضرورت نہیں رہی تھی، بیوروکریسی کے غلط فیصلے سے ایک ارب ڈالرز کا زرِمبادلہ ضائع ہوا۔ذرائع نیشنل فوڈ سیکورٹی کے مطابق نگراں حکومت کی غلط حکمتِ عملی سے آج گندم کے کاشت کار رُل گئے ہیں۔