مزید خبریں

لاڑکانہ: پولیس نے آئس سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی

 

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے آئس سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی، 4 آئس سپلائرز گرفتار، ڈیڑھ کلو سے زائد آئس برآمد، لاڑکانہ کی تاریخ میں آئس ڈیلرز کے خلاف رواں ماہ ہونے والی دوسری بڑی کارروائی ہے، ایس ایس پی لاڑکانہ۔ اس سے قبل اسی ماہ کے دوران 2 دیگر سپلائرز کو آدھا کلو آئس سمیت دھر لیا گیا، پولیس نے منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تھانہ مارکیٹ کی حدود سر کٹیو پیر والے علاقے سے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو آئس برآمد کر لی، گرفتار ملزمان کی شناخت صاحب خان ولد محمد نواز کورکانی اور ورند خان عرف عبدالنبی ولد محمد پناہ کورکانی کے طور پر ہوئی۔ دوسری جانب تھانہ علی گوہر آباد کی حدود پھل روڈ والے علاقے سے 2 دیگر ملزمان خاتون ملزمہ سعیدہ بی بی زوجہ حبیب اللہ لولائی کو 260 گرام آئس اور ملزم صدام حسین ولد حبیب اللہ لولائی کو 210 گرام آئس سمیت دھر لیا گیا، چاروں گرفتار ملزمان سے خریداروں اور دیگر ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ سمیت تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کی جانب سے انچارج سی آئی اے انسپکٹر غلام مزمل سومرو اور متعلقہ پولیس ٹیم کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری۔