مزید خبریں

سکھر : شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

سکھر (نمائندہ جسارت) شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ، بینک سے پیسے نکال کر گھر جانے والے تاجر سے دن دیہاڑے 15 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے ،چار الگ الگ واقعات میں مختلف مقامات پر شہریوں سے 38 لاکھ روپے لوٹے گئے، شکارپور کے علاقے مرزاپور کا رہائشی برکت جونیجو سے حرا اسپتال کے نزدیک مسلح موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون اور پیسوں سے بھرا بیگ لوٹ لیا، وہ گھنٹہ گھرسے بینک سے پیسے نکال کر واپس لوٹ رہے تھے ، برکت جونیجو کے مطابق بیگ میں 15 لاکھ روپے تھے، قبل ازیں رمضان کے دوران بھی اسی طرح کی ڈکیتی کے 2واقعات میں شوروم کے مالک جان محمد سومرو سے شکارپور اوور ہیڈ برج کے مقام پر 10 لاکھ روپے جبکہ بھٹہ روڈ سے یوسی چیئرمین شفیق پیرزادہ کے منیجر نثار احمد سے 5 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے، 10 روز قبل ہندو تاجر سے ایوب گیٹ کے مقام پر 8 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔