مزید خبریں

سجاول: پریس کلب کے عہدیداران کا اعلان

سجاول (نمائندہ جسارت) پریس کلب کا انتخابی اجلاس گزشتہ روز چیف آرگنائزنگ کمیٹی ہدایت کھٹی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں جنرل باڈی کی منظوری سے کرائے گئے سلیکشن کے تحت صدر حنیف ملاح (دھرتی ٹی وی/ روزانہ جیجل سندہی) منتخب ہوئے، جبکہ سینئر نائب صدر حفیظ الرحمان میمن رحمانی (روزنامہ جسارت) نائب صدر امتیاز علی سومرو (روزنامہ امن( جنرل سیکرٹری ندیم شہزاد کھٹی، جوائنٹ سیکرٹری غلام مصطفی سومرو، خزانچی مرتضی پلی پوتہ اور آفس سیکرٹری محمد خان تارڑو کو منتخب کر لیا گیا ۔