مزید خبریں

قنبر علی خان: ڈکیتی سمیت سنگین کیسز میں ملوث ملزم گرفتار

قنبر علی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک کے احکامات پر پولیس کی کامیاب کارروائی جاری، گینگ بسٹ ڈکیتی سمیت انتہائی سنگین کیسز میں ملوث ایکٹو کرمنل گرفتار کر کے دورانِ تفتیش، چھینی ہوئی رقم 9 لاکھ روپے برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی گئی۔ ایس ڈی آئی قنبر انسپکٹر ریاض احمد عباسی کی ایس ایچ او قنبر سٹی اوشاق علی شر کے ہمراہ تھانہ قمبر سٹی میں میڈیا کو بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قمبر سٹی سب انسپکٹر اوشاق علی شر بمع ٹیم نے ایس ڈی آئی قنبر انسپکٹر ریاض احمد عباسی کی نگرانی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قنبر کے کباڑ کے بیوپاری عبدالکریم چانڈیو سے چھینی ہوئی رقم 9 لاکھ روپے برآمد کر کے مالک کے حوالے کردی، جبکہ سجن بلیدی گینگ کو بسٹ کرتے ہوئے ڈکیتی واردات میں ملوث ایک ایکٹو کرمنل کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، رقم واپس ملنے پر مالک نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک، ایس ڈی آئی قنبر ریاض احمد عباسی، ایس ایچ او تھانہ قنبر سٹی اوشاق علی شر اور ہیڈ محرر قنبر سٹی غلام حیدر کانڈھڑو کا شکریہ ادا کیا اور ہار پہنائے۔