مزید خبریں

بلوچستان وکلا برادری کا احتجاج، محمود خان اچکزئی کے وارنٹ معطل

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے گئے ، وارنٹ گرفتاری کے خلاف بلوچستان بھر میں وکلاءتنظیموں نے عدالتی امور کا بائیکاٹ بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحفظ آئین پاکستان تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کے گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ 9 کوئٹہ کامران بلوچ نے ارجنٹ سماعت کے دوران
وارنٹ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے فیصلہ جاری کیا ۔ وارنٹ معطل کرنے کی درخواست بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائی کورٹ بار کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اور پشتونخوامیپ لائرز فورم کی سے دائر کی گئی ہے ۔دوران سماعت عدالت نے مقدمے کے تفتیشی آفیسر کا بیان بھی ریکارڈ کیا۔عدالت نے سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی ۔محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف بلوچستان بارکونسل سمیت تمام وکلاءتنظیموں کی اپیل پر عدالتی امور کا بائیکاٹ بھی کیا گیا۔اس موقع پر وکیل رہنماﺅں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کا ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی جمہوریت کی بحالی کے لئے ایک واضح اور اصولی موقف ہے جس کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار حکومت قومی رہنماو¿ں کو بذریعہ طاقت دبانا چاہتے ہیں۔