مزید خبریں

کچھ عرصے میں ایسی قانون سازی ہوئی جس کو پڑھنے کا بھی موقع نہیں دیا جاتا تھا،بیرسٹر علی ظفر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورکے مقامی ہوٹل میں منعقدہ عاصمہ جہانگیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ایسی قانون سازی ہوئی جس کو پڑھنے کا موقع بھی نہیں دیا جاتا تھا۔بیرسٹر علی ظفر کاکہنا تھا کہ بل آتا تھا بس اسٹیپ ہوتا تھا اور بل منظور ہو جاتا تھا، ایسی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔2024 عام انتخابات میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا مگر میں نے دیکھا پولنگ اسٹیشنز پر لوگوں نے ووٹ ڈالنے والوں کو ہمارے امیدواروں کے نشانوں کے بارے میں آگاہی دی،انہوںنے یہ بھی کہا کبھی باتیں سننے کو ملتی ہیں کہ عدلیہ حکومتی پالیسیوں میں مداخلت کرتی ہے۔