مزید خبریں

کراچی :مشتعل ہجوم کی2ڈاکوئوں کی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگانیکی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور میں خاتون سے لوٹ مار کرنے والے2ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔ مشتعل افرادنے ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، تاہم کچھ شہریوں نے جلائے جانے والے ڈاکوؤں کی جان بچا کر پولیس کے حوالے کیا۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیق کاکہناہے کہ ڈاکوؤں نے خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی تھی، تشدد کا نشانہ بننے والے ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بلال کالونی تھانے کی حدود میں پیش آیا، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کررہے ہیں۔یاد رہے کہکچھ روز قبل گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا تھا۔مقتول نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکال کر باہر نکلا تو ڈاکوؤں نے مقتول سے رقم اور اس کے دوست سے موبائل فون چھین لیا اورمزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے تھے۔