مزید خبریں

اے ڈی آرسینٹر ٹیپ بال‘ایم اسحاق علی اینڈ کو فاتح قرار

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دوسری ایم آئی اے فائونڈیشن اینڈ اے ڈی آڑسینٹر ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ایس کے بی زیڈ گرائونڈ میں کیا گیا اور ایم اسحاق علی اینڈ کو ایڈووکیٹس ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی۔ میچ میں 4 ٹیموں نے 3 میچوں میں حصہ لیا جس میں ایم اسحاق علی اینڈکو ایڈووکیٹس ، ایم آئی اے فائونڈیشن ، کراچی لائیر کرکٹ ٹیم (اے) اورکراچی لائیر کرکٹ ٹیم (بی) شامل تھیں۔ پہلا میچ ایم آئی اے فائونڈیشن بمقابلہ کراچی لائیر کرکٹ ٹیم (اے) کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایم آئی اے فائونڈیشن کی جانب سے 60 رنز بنائے جبکہ کراچی لائیر کرکٹ ٹیم (اے) نے 8 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ دوسرا میچ ایم اسحاق علی اینڈ کو ایڈووکیٹس بمقابلہ کراچی لائیر کرکٹ ٹیم (بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایم اسحاق علی اینڈ کو ایڈووکیٹس کی جانب سے 104 رنز کا ہدف دیا گیا جبکہ کراچی لائیر کرکٹ ٹیم (بی) 36 رنز سے میچ ہار گئی۔ تیسرا اور فائنل میچ میں ایم اسحاق علی اینڈ کو ایڈووکیٹس بمقابلہ کراچی لائیر کرکٹ ٹیم (اے) کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایم اسحاق علی اینڈ کو ایڈووکیٹس نے 6 اوورز میں 100 رنز بنائے TV جبکہ کراچی لائیر کرکٹ ٹیم (اے) 76 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور 24 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔