مزید خبریں

قدیر رحمان گل نے قطر کلاسیکل جونیئر چمپئن شپ جیت لی

پشاور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کے قدیر رحمان گل نے قطر کلاسیکل جونئیر چمپئن شپ کے انڈر 19فائنل میں ایرانی کھلاڑی محمد چنگانین کوا سٹریٹ سیٹ میں 0-3سے شکست دیکر سونے کا تمغہ جیتا ۔ فائنل میں قدیر رحمان گل نے 6-11، 10-12، اور8-11سے کامیابی حاصل کی۔انڈر 11 کیٹیگری میں پاکستان کے فہد فہیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں فہد فہیم نے 1-3سے کامیابی حاصل کی۔اس میچ انہوں نے 3-11،12-10،7-11اور 4-11 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔اس کامیابی کے بعد ٹیم کے کوچ احمد گل نے کہاکہ کے پی اسکواش اور پاکستان اسکواش فیڈریشن نے اس کامیابی کی خبرپر بھی مبارکباد دینے کی زحمت نہیں کی۔