مزید خبریں

عامر وسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) عامر وسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کا اجلاس صدر ملک فیصل خورشید کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری عدنان شیرازی ،خزانچی اظہر حمید ، سینئر نائب صدر سہیل بٹ صا، جوائنٹ سیکرٹری شاہد جٹ، کوآرڈینٹر ڈسٹرکٹ سیالکوٹ طیب عامر اور معزز ممبران سمیت مختلف کلبوں کے صدور نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے گراس روٹ لیول سے کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے پرسابق فرسٹ کلاس کرکٹرعامر وسیم (مرحوم)کو خراج تحسین پیش کیا۔