مزید خبریں

سیکریٹری پی ایچ ایف کا تربیتی کیمپ کا دورہ‘ کھلاڑیوں سے ملاقات کی

کراچی( اسپورٹس رپورٹر ) سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کاا سپورٹس بورڈ کے زیرانتظام ہاکی تربیتی کیمپ کا دورہ، کھلاڑیوں کے لئے اسپورٹس بورڈ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع ہر سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے کہا کہ سلطان ازلان شاہ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، ملائشین ہاکی کنفیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹریننگ سیشن، میٹنگ شیڈول اور ایونٹ مینوئل کی تصدیق پاکستان ہاکی فیڈریشن کو موصول ہوچکی ہے جسکی بابت تصدیقی جواب بھی بھجوا دیا ھے۔ حیدر حسین نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل ایونٹ میں بہترین دستیاب ٹیلنٹ کو بھجوایا جائیگا۔