مزید خبریں

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن دیر اپر ہونہار کرکٹرکا کیریئر داو پر لگا رہی ہے

پشاور(اسپورٹس ڈیسک) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن دیر اپر ہونہار کرکٹر انیس الرحمان کا کیریئر داو پر لگا رہی ہے۔ جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دیر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چار ٹیموں کے ایونٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا ہے۔انیس الرحمان کو بلیو ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا لیکن ان کے نام میں املا کی غلطی کی وجہ سے جسے بعد میں سلیکشن کمیٹی نے ختم کر دیا لیکن اس کے باوجود ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر نے انہیں ٹیم سے باہر کر دیا۔ صداقت علی نے انیس الرحمان کو نہ صرف ٹیم سے باہر کیا بلکہ اپنے ہم خیال کھلاڑیوں کو بھی جگہ دی۔