مزید خبریں

امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا

دبئی(اسپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم نے کو اے سی سی مینز پریمیئر کپ کے فائنل میں عمان کو 55 رنز سے شکست دیکر 9 برس بعد ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔اس فتح کو کپتان محمد وسیم کے ساتھ ساتھ نوجوان بلے باز علی شان شرفو کی شاندار کارکردگی بھی شامل تھی جبکہ فاسٹ بولر جنید صدیقی نے ایان افضل خان کے ساتھ بولنگ اٹیک کی قیادت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو باآسانی فائنل جیتنے میں مدد کی۔محمد وسیم نے 56 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور ان کے اوپننگ پارٹنر علی شان شرفو نے ان کا بھرپور ساتھ دیا جنہوں نے 94 رنز کی اوپننگ شراکت میں 34 رنز کی شراکت قائم کی۔