مزید خبریں

ایف آئی ایچ ہی قانونی طورپر فیڈریشن کا فیصلہ کریگی‘ظاہر شاہ

پشاور(اسپورٹس ڈیسک )کے پی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات سال 2026میں ہونگے، ایف آئی ایچ نے دونوں فیڈریشن سے ڈاکومنٹس مانگے ہیں جس فیڈریشن کی قانونی حیثیت ہوگی وہ سامنے آجائے گی پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے احکامات پر احسن اقبال نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات میں رانا مشہود کو انوالو کیا جنہوں نے دونوں فیڈریشن کے لوگوں سے ملاقات کی اس میٹنگ کے بعد کراچی میں جاری کیمپ کو ختم کرکے اسلام آباد میں ٹرائلز میں آنے کی ہدایت کی گئی جہاں پر گورا چیف سلیکٹر ڈی جی پی ایس بی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے اذلان شاہ کیلئے ٹیم کا انتخاب کرینگے اور یہ ٹرائلز ایک دو دن میں ہو جائیں گے پھر ٹیم اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے جائے گی ایک سوال کے جواب میں سید ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ سال 2022 میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات ہوئے ہیں جو کہ سابق سیکرٹری حیدر حسین نے کروائے تھے۔