مزید خبریں

قنبر علی خان: سالانہ امتحانات میں شکایات کے ازالے کے لیے سیل قائم

قنبر علی خان (نمائندہ جسارت) سندھ کے صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کے حکم کے تحت لاڑکانہ میں تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2024 کے دوران، طلبہ، طالبات اور ان کے والدین کی شکایات کے ازالے کے لیے شکایت سیل قائم کیا گیا ہے جس میں بورڈ کے سیکرٹری سید اشفاق علی شاہ، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ظہیر الدین بھٹو، سیکریس آفیسر خاور اسلم شیخ اور چیئرمین کے اسٹاف آفیسر سید فیصل حسین شاہ شامل ہیں۔ شکایات سیل بورڈ کو موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ کرے گا۔ طلباء اور ان کے والدین موبائل نمبر 3250007-0316 پر ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں جسے شکایات کمیٹی فوری حل کرے گی۔