مزید خبریں

شہداد پور: گاؤں چوہدری محمد الدین آرائیں کے رہائشی کی بیوہ کے تشدد کے الزامات کی تردید

شہداد پور (نمائندہ جسارت) گاؤں چوہدری محمد الدین آرائیں کے رہائشی عبدالشکور آرائیں اور دیگر نے بیوہ کے تشدد کے الزامات کی تردید کی ہے۔ عبدالشکور آرائیں نے بتایا کہ خاتون صغراں نے ہمیں پھنسانے کے لیے ہاتھ سے اپنے سر پر چوٹ مار کر ہم پر تشدد کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 سال قبل ہم نے اس کے بھائی اسماعیل کھوکھر سے زرعی زمین مقاطعے پر لی تھی جس کی تحریر و تمام کاغذات ہمارے پاس موجود ہیں، اب خاتون ہمیں بلیک میل کر کے پیسے مانگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون صغراں نے جھوٹا ڈراما رچا کر ہماری عزت کو نقصان پہنچایا ہے۔ زرعی زمین پر ان کا کوئی حق نہیں ہے، ہم نے ان پر کوئی تشدد نہیں کیا اور نہ ہی ان کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، یہ ڈراما کر رہی ہے۔ اس بھائی اسماعیل کھوکھر سے زرعی زمین مقاطعہ پر لینے کے بعد خاتون مسلسل ہمیں بلیک میل کر کے حراساں کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جھوٹے الزامات لگا کر ان کی عزت کو داغدار کرنے والی خاتون کے خلاف کارروائی کر کے انصاف کیا جائے۔