مزید خبریں

ٹنڈوآدم : شراب کے کارخانے پر چھاپا، شراب برآمد، 5 افراد گرفتار

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ کی جانب سے منشیات و سماجی برائیوں کے خلاف ٹاسک فورس کا جام نواز علی کی حدود میں شراب کے کارخانے پر چھاپا۔ بھاری مقدار میں وسکی و کچی شراب برآمد۔ 5 افراد گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے منشیات و سماجی برائیوں کے خلاف قائم کردہ ٹاسک فورس ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے انچارج و ٹنڈوآدم ڈی ایس پی محمد موسی ابڑو کی سربراہی میں جام نواز کی تھانے کی حدود دلور موری کے قریب شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مار کر بھاری مقدار میں تیار و غیر تیار شدہ 70سے زائد وسکی کی بوتلیں برآمد کرکے چار ملزمان علی بہار کندائی، شیر خان کندائی، معشوق ماچھی سمیت 5 افراد کو گرفتار کرکے جام نواز علی تھانے پر مقدمہ درج کرلیا۔ واضح رہے کہ شراب بنانے کا کارخانہ عرصہ دراز سے قائم تھا، ڈی ایس پی کی کارروائی کے بعد مقامی پولیس میں افراتفری پھیل گئی ہے۔