مزید خبریں

شکارپور:گروہی دشمنی ،فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل

شکارپور (نمائندہ جسارت) 2 گروہوں کے مابین جاری دیرینہ دشمنی پر فائرنگ دو عورتوں سمیت تین افراد قتل، نعشیں پنجاب ، بلوچستان روڈ قومی شاہراھ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ دھرنا۔ پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی ، مقتولین کے ورثاء کا پیپلز پارٹی کے ایم پی اے امتیاز احمد شیخ کے بیٹے فراز امتیاز شیخ پر قاتلوں کی سرپرستی کا الزام، معرفانی اور بھیا پرانہ تکرار ہے ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ایم پی اے امتیاز احمد شیخ۔ میر بابل خان بھیو نے برداری کو کسی پر الزام لگانے سے روک دیا جس نے بھی قتل کیا ہے وہ جلد بے نقاب ہونگے صبر کا مظاہرہ کریں شیخ برادران سے ہمارا خاندانی راستہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے ہی گندم کی کٹائی پر جانے والے میاں بیوی اور ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق 2 گروہوں میں دیرینہ دشمنی پر تنازعے میں خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے، واقعہ جہان واہ تھانہ کی حدود گائوں ذوالفقار خان بھیو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق واقعہ بھیا اور مارفانی برادری کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی پر پیش آیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کاکنٹرول سنبھال کر فائرنگ رکوادی ہے، مقتولین کی شناخت نورمحمد بھیو اور اس کی بیوی غلام فاطمہ اور مسمات ناناخاتون کے ناموں سے ہوئی ہے، مقتولین کے ورثاء مرد خواتین اور بچوں نے لاشوں کو سلطان کوٹ روڈ اور زیرو پوائنٹ جیل چورنگی قومی شاہراہ پر رکھ ٹائر نظر آتش کرکے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دے دیا دھرنے کی وجہ سے پنجاب اور بلوچستان جانے والی روڈ پر دونوں اطراف سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے انتظامیہ اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی، مقتولین کے ورثاء کا پیپلز پارٹی کے ایم پی اے امتیاز احمد شیخ کے بیٹے فراز امتیاز شیخ پر قاتلوں کی سرپرستی کا الزام امتیاز احمد شیخ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ معرفانی اور بھیا پرانہ تکرار ہے، ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں انسانی جانیں ضایع ہونے پر ورثہ سے دکھ میں بردار کے شریک ہیں سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ وزیر جنگلات الھڈنو عرف میر بابل خان بھیو نے برداری کو کسی پر الزام لگانے سے روک دیا جس نے بھی قتل کیا ہے وہ جلد بے نقاب ہوں گے، صبر کا مظاہرہ کریں، شیخ برادران سے ہمارا خاندانی راستہ ہے۔ واضح رہے اب تک بھیو معرفانی تکرار میں مرد اور خواتین سمیت 10 افراد قتل اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، خبر بھیجنے تک نہ کوئی مقدمہ درج ہوا نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔