مزید خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی آج لاہور میں جلوے بکھیرے گی

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اسلام آباد اپنے جلوے دکھانے کے بعد لاہور کے سفر پر تیار۔ دورہ پاکستان پر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی اسلام آباد کے مختلف مقامات پر کی گئی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے ڈی چوک، فیصل مسجد اور پاکستان مونومینٹ پہنچایا گیا۔اس موقع پر پی سی بی، آئی سی سی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ پاکستان مونو مینٹ پر ٹرافی کا فوٹوشوٹ بھی ہوا، ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کو دیکھ کرشائقین کرکٹ کی خوشی اور جذبات قابل دید تھے، شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی ٹرافی کی تصاویر لیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی اسلام آباد کے بعد ایبٹ آباد اور لاہور لے جائی جائے گی جہاں پاکستان، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 5ویں ٹی ٹوئنٹی کے موقع پر ٹرافی کی رونمائی قدافی اسٹیڈیم میں ہوگی۔ ٹرافی پاکستان میں دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارت جائے گی۔