مزید خبریں

امید ہے اپنے مقصد میں کامیاب ہونگا، ارشد ندیم

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل ہو گئے ۔ اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم نے پہلے جم ٹریننگ کی پھر تھرو کرنا شروع کیا جس کے بعد اب ارشد ندیم بھرپور انداز سے ہر طرح کی ٹریننگ کررہے ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ میں کوچ ٹرسیوس لیبنبرگ کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہا ہوں اور ٹریننگ کے نئے طریقے و ٹیکنیکس سیکھ رہا ہوں۔ اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم نے جنوبی افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم کی ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقا روانگی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ سے میری صلاحیت اور اسکلز پر مثبت اثر پڑے گا، میں جنوبی افریقا میں بڑی محنت کر رہا ہوں۔