مزید خبریں

بے سہارا یتیم بچوں کا پاک کیویز میچ دکھانے پر پی سی بی چیئرمین سے اظہار تشکر

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لیے بے سہارا اور یتیم بچوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ 140 بچے قذافی ا سٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان تھے ۔ چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کی تواضع بھی کی گئی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے اختتام پر بچوں کے پاس گئے اور بچوں سے ملاقات کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بچوں سے مصافحہ کیا اور میچ کے بارے پوچھا ۔ بے سہارا اور یتیم بچوں نے میچ دکھانے پر چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ، انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔