مزید خبریں

نیشنل فوڈز نے سیڈ ٹو ٹیبل پراجیکٹ کا آغاز کردیا

کراچی (کامرس رپورٹر)نیشنل فوڈز لمیٹڈ نے درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے اپنے قابل قدر سیڈ ٹو ٹیبل پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے۔اس پراجیکٹ کے تحت نیشنل فوڈز لمیٹڈ فارم چلانے والی کمپنیوں کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے مقامی کسانوں کو بااختیار بناتے ہوئے پاکستان کی زرعی ویلیو چین کو مضبوط بنارہا ہے۔نیشنل فوڈز لمیٹڈ کے گلوبل سی ای او ابرار حسن نے سیڈ ٹو ٹیبل پراجیکٹ کی اہمیت اور اب تک ہونے والی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب تک اس پراجیکٹ سے 2ملین ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہوچکی جو بڑھ کہ 10ملین ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ اس تصور کو عملی شکل دینے سے امریکی مارکیٹ میں 10ارب ڈالر سے زائد کے ایکسپورٹ امکانات روشن ہوئے ہیں۔اس پراجیکٹ کا مقصد مقامی کسانوں کو بااختیار بناکر زرعی ترقی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا ہے جس کے لیے جدید طریقوں سے فارم چلانے والی کمپنیوں سنجینٹا، ابتداء وینچرز، وائٹل گرین، انڈس ایکرس، کیولار، ال رحیم ایگری پراسیسنگ، فارمدار، فارمیوو اور سلام تکافل شامل ہیں۔ابرار حسن نے کہا کہ سیڈ ٹو ٹیبل اگرچہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے تاہم اس کے نتائج توقع سے بڑھ کر ہیں۔ نیشنل فوڈزآئندہ سال تک زیر کاشت رقبہ کو دگنا کریگی جس کے لیے شراکت داریوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔