مزید خبریں

انگلش پریمیئر لیگ ، بورن مائوتھ نے دولور ہمپٹن کو شکست دے دی

لندن(اسپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں بورن مائوتھ،کرسٹل پیلس،ایورٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، بورن مائوتھ نے وولور ہیمپٹن کوسخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا،کرسٹل پیلس نے نیوکیسل یونائیٹڈ کو 0-2 گول سے ہرا دیا،ایورٹن کی ٹیم نے لیورپول کو 0-2 گول سے ہرا دیاجبکہ مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹیم نے شیفیلڈیونائیٹڈ کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرادیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے مولینکس اسٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں وولور ہیمپٹن اور بورن مائوتھ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں بورن مائوتھ کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔