مزید خبریں

مختلف شاہراہوں پرٹریفک جام سے شہری شدید پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں جمعہ کی صبح کے اوقات میں مختلف شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام کی صورتحال کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا، شاہراہ فیصل کی لنک سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے تمام راستوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔جوہر موڑ، ڈالمیا، اسٹیڈیم روڈ اور شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام ہونے کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال کے قریب بدترین ٹریفک جام میں پھنسے مریض کی حالت غیر ہوگئی۔