مزید خبریں

اورنگی ٹائون میں تیز رفتارگاڑی نے ایک شخص کوکچل ڈالا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میںہونے والے مختلف حادثات و واقعات میںایک خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والی خاتون کومبینہ طور اس کے سابقہ شوہر نے قتل کیا۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون 5 نمبر میں کمال پیٹرول پمپ کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے 45سالہ نامعلوم شخص تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ،شرافی گوٹھ کی مانسہرہ کالونی میں 35سالہ زہرا زوجہ صادق کو اس کے سابق شوہر ابراہیم نے چھری کے پے در پے وار کرقتل کردیا سرجانی ٹاؤن سیف المری گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے 35سالہ عرفان ولد بشیر کی لاش ملی جس کو تشدد کے بعد گولیاں مار کے قتل کیاگیاتھا ۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔