مزید خبریں

پولیس افسرکے معذور بچے کی اعلیٰ حکام سے امریکا میں علاج کرانے کی اپیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسٹریٹ کرائم کا شکار نوجوان بارہ سال سے مفلوج ہے پولیس انسپکٹر کے بیٹے کو بارہ سال قبل ڈاکوئوں نے گولیاں ماریںگولی ریڑھ کی ہڈی میں لگنے سے مفلوج ہوگیابارہ سال سے مفلوج سید ضمیر رضا کے مطابق میں فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا جب ڈاکوئوں نے گولی ماری ۔ میرے والد پولیس انسپکٹر اور والدہ وکیل ہیں۔بارہ سال سے وہیل چیئر پر مفلوج زندگی گزارہا ہوں۔ میرا علاج امریکا میں ہوسکتا ہے جس پر کروڑوں روپے لاگت ہے میں بھی اپنے لیے اپنے ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوںروز امید کرتا ہوں شاید صدر وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ میرا ساتھ دیں۔