مزید خبریں

یکم مئی پرپنشن میں اضافہ کا اعلان کیا جائے‘ ای او بی آئی پنشنرز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ای او بی آئی پنشنرز فورم نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ یکم مئی پرای او بی آئی پنشن میں اضافہ کا اعلان کیا جائے نیز ای او بی آئی اسٹاف اور پنشنرز کے دیرینہ مسائل حل کیے جائیں۔ای او بی آئی پنشنرز فورم کے کنوینر الطاف خان، سیکرٹری اشرف انصاری، خازن ملک رمضان نے وفاقی وزیر افراددی قوت چودھری سالک حسین اور ای او بی آئی کے چیئرمین خاقان مرتضیٰ کی توجہ دلائی ہے کہ روز بروز بڑھتی گرانی میں موجودہ ای او بی آئی پنشن 10ہزار روپے ماہانہ میں گزر بسر نا ممکن ہے اس لیے اس میں کم از کم فیصد 200 اضافہ کیا جائے کیوں کہ ملک میں گرانی،ادویہ کی یومیہ بنیاد واضافی قیمتوں اور مہنگے علاج معالجے نے ضعیف العمر سفید پوش پنشنرز اور عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔