مزید خبریں

اے ڈی پی اسکیم پرنگراں حکو مت نے کام بند کروایا، عاجز دھامرا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی 200ملین روپے کی اے ڈی پی اسکیم نمبر 1572منظورکرائی گئی تھی جس کے ثمرات سے حیدرآباد کی 3لاکھ سے زائد آبادی کو مستفید ہونا ہےں اس اسکیم کو ایک سال کے عرصے میں مکمل ہوجانا تھا لیکن نگران حکومت کے دور میں اس اسکیم پر کام بند کر دیا گیا تھا لیکن ہماری کوششوں اور وزیر اعلی سندھ کی ہدایت ہر اس اسکیم پر آج سے دوبارہ کام شروع ہو نے جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ہالا ناکہ پر اسکیم کے سائیڈ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے تحت حیدرآباد کی عوام کو فلٹر شدہ پینے کا صاف پانی اکرم واہ سے شروع کیا جائے گا اور پائپ لائنوں کے ذریعے پانی کو گڑھ مارکیٹ تک منتقل کیا جائیگا جہاں پر فلٹر پلانٹ بنایا جا رہا ہے جس کے بعد مسان روڈ ، میمن پاڑہ ، کھائی روڈ ، لیاقت کالونی سمیت پی ایس64کے دیگر علاقوں کے 3لاکھ سے زیادہ عوام کو پینے کے فلٹر پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
عاجز دھامرا