مزید خبریں

مریم نواز کیخلاف مقدمے کے اندراج کےلیے درخواست دائر

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کی گئی ہے، یہ درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی، جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے
پولیس آفیشل کی وردی پہنی جب کہ قانون کے تحت کوئی بھی غیر متعلقہ شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا، پولیس کو مریم نواز کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی، عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔