مزید خبریں

جمعیت پنجاب کے ناظمین کی تربیتی ورکشاپ ’’استعداد‘‘ آج سے شروع گی

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب کے ناظمین کی 3 روزہ تربیتی ورکشاپ ’’استعداد‘‘ آج سے مقامی کالج میں شروع گی، تربیتی ورکشاپ میں پنجاب بھر کے ڈویژنل، شہر، حلقہ جات کے ناظمین شریک ہوں گے ،جن سے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ سیدحسن بلال ہاشمی ،صوبائی ناظم سیدتصورحسین کاظمی کے علاوہ پنجاب کے مختلف سکالراورٹرینرزخطاب کریں گے۔ اسلامی جمعیت طلبہ فیصل آبادکے ڈویژنل ناظم عمیس عزیزنے کہا ہے کہ تربیتی ورکشاپ کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں، 3 روز تک جاری رہنے والی ورکشاپ کے انتظامات کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔