مزید خبریں

بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح کی پیشہ وارانہ تربیت دیں گے، وزیراعلیٰ

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان میں نیشنل ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس، آئی جی موٹر وے پو لیس نے بریفنگ دی۔ آئی جی موٹر وے پولیس نے بتایا کہ یورپ میں 3 لاکھ اور مڈل ایسٹ میں ایک لاکھ ڈرائیونگ پیشہ افراد درکار ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح کی پیشہ وارانہ تربیت دیں گے، ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ عربی، فرنچ اور انگریزی زبان کی بول چال کی بنیادی مہارت فراہم کی جائے گی، بلوچستان کے نوجوانوں کو یورپ اور مڈل ایسٹ میں روزگار کی فراہمی کے مواقع فراہم کریں گے۔