مزید خبریں

معاشرے کی تعمیر و ترقی کیلیے امن و امان شرط ہے ،وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قوم اور معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے اولین شرط امن و امان کا قیام ہے، پولیس اور دیگر اداروں کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے تا کہ جرائم کا خاتمہ اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل پو لیس آ فس کے دورے کے مو قع پر اظہار خیال کر تے ہو ئے کیا۔صوبا ئی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیا ء اللہ لا نگو سینٹرل پولیس آفس پہنچے توانسپکٹر جنرل پو لیس بلو چستان عبدالخالق شیخ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے وزیر داخلہ کو سلامی دی اور وزیر داخلہ نے یادگار شہدا پولیس پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ پو لیس siنٹر ل آ فس کے دورے کے دوران وزیر داخلہ نے سیفسٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم،پولیس لائبریری، وومن ڈے کئیر سینٹر، پولیس آرکائیو سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر نومنتخب وزیر داخلہ کو آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے مختلف پراجیکٹس کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انسپکٹر جنرل آف پو لیس بلو چستان عبدالخالق شیخ کا کہنا تھا کہ قیام امن اور عوام کے تحفظ جیسے اقدامات میں پولیس انتہائی پرعزم اور چوکنا رہتے ہوئے مصروف ہے، امن و امان کا قیام ،عوام کا تحفظ فراہم کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہیں، پولیس کے ایک ہزار سے زاہد افسران نے اس جنگ میں جام شہادت نوش کیا ہے، پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی سیف سٹی پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے۔ صوبائی داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ قیام امن اور عوام کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جو چیلنجز ہماری پولیس کو درپیش ہے کسی اور کو نہیں، دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم کرنے کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کو چیک پوسٹ پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، دہشت گردی کا شکار صوبے کو دہشت گردوں سے نجات دینا ہو گا، پولیس اور دیگر اداروں کو تمام وسائل فراہم کی جائیں گی لیکن رزلٹ میں جرائم کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 25سال سے زائد ہو گئے، ابھی تک ہم دہشت گردی کو مکمل ختم کرنے میں ناکام رہے، اب فیصلہ کن جنگ لڑنا پڑے گا، ہمیں اپنے فورسز پر فخر ہے۔ قوم یا معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے سب سے اہم امن و امان کی صورتحال ہوتی ہے جو بھی قومیں ترقی کرنا چاہتی ہیں وہ سب سے پہلے اپنے ہاں امن قائم کرتی ہیں، صوبے کو امن کو پائیدار اور مستحکم بنانے میں پولیس کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے، ہر سطح پر غیر جانبدار اقدامات عوام دوست ماحول کے فروغ اور نظریے کمیونٹی پولیسنگ پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد سے پولیس کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔