مزید خبریں

سانگھڑ: وزیراعلیٰ کی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) انسپکٹر جنرل ٹریژریز سندھ کاشف عالمانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سانگھڑ محمد سلیم جتوئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی سخت ہدایت ہیں کہ اکاؤنٹ آفس میں ملازمین اور پنشنرز کے تمام مسائل حل کیے جائیں اور بزرگ پنشنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کچہری میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مسائل بیان کیے جس پر کاشف عالمانی نے تمام مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے اور باقی مانندہ مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ کچہری میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریژریز حبیب الرحمن اور اقبال شیخ سمیت ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سانگھڑ محمد صالح انصاری نے شرکت کی اور اکائونٹ آفس کی کارگردگی بیان کی، اس موقع پر تمام ضلعی افسران اور متاثرہ ملازمین اور پنشنرز بھی موجود تھے۔ کاشف عالمانی نے کہا کہ زیادہ تر مسائل ملازمین کے اپنے محکمہ میں خاص کر ایجوکیشن کے افسران اپنے ملازمین زیادہ تنگ کرتے ہیں اور کئی سال تک ملازمین کے بل بھی جمع نہیں کرائے گئے، اس لیے افسران کو چاہیے کہ ٹریژری میں تمام ڈاکیومنٹ جمع کرائیں تاکہ ملازمین کے مسائل حل ہوسکیں۔