مزید خبریں

اسلامی جمعیت طلبہ سانگھڑ کے ناظم کے چچا انتقال کر گئے

شہدادپور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت کمبوہ کے بھائی اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ضلع سانگھڑ کے ناظم بلال کمبوہ کے چچا ہاشم کمبوہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی نمازِ جنازہ دارالعلوم حسینیہ میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری شخصیات کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ انہیں مقامی قبرستان گل محمد شاہ بخاری میں سپردِ خاک کیا گیا۔