مزید خبریں

حیسکو نے مختلف علاقوں کے ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کروا دی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو ایکسین لطیف آباد ون فاروق تنیو کی سربراہی میں ایس ڈی او ایم ایم شاہ ذوہیب شیروانی، محبوب عباسی اور ان کی ٹیم نے عثمان شاہ،ٹنڈو حیدر اور اس کے ارد گرد علاقوں میں چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں کنڈا کنکشن منقطع کرکے بجلی چوروں کے خلاف تھانوں میں لیٹر جمع کروائے اور عدم ادائیگی کی وجہ سے عثمان شاہ اور اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کے ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کروادی۔ اس موقع پر حیسکو اہلکار محبوب عباسی نے بتایا کہ یہ علاقے چوری میں ملوث اور بل نادہندگان ہیں جن پر ایکسین لطیف ون اور ایس ڈی او ایم ایم شاہ کی سربراہی میں کریک ڈاؤن کیا گیا ہے لیکن یہاں کے رہائشی اور شرپسند عناصر مجھے جانی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں اور چھوٹے پروپیگنڈہ کرکے ہراساں کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ یہ بنا بجلی کے بل بھرے اور چوری کی بجلی چلاتے رہیں ، لیکن ہم بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ان چوروں کا اور گھیرا تنگ اور روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے چوری کیخلاف مہم جاری رکھیں گے۔ ہمارے ایکسین لطیف آباد ون اور ایس ڈی او ایم ایم شاہ کی سخت ہدایت ہیں کہ بغیر بجلی کا بل بھرے اور بنا میٹر کے کسی کو بجلی فراہم نہیں کی جائے گی۔