مزید خبریں

کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے، تسلیم راجپوت

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہمارا اعلان پر امن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے قائد و بانی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت سے ڈاکٹر عبد الخالق ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک، پنہوں بھڑگڑی ایچ ایس ٹی ٹیچر، راؤ ارشاد علی راجپوت ایچ ایس ٹی ٹیچرسمیت سیاسی سماجی رہنما شمشو عرف شمن علی چانڈیو، کی ہمارا اعلان پر امن پاکستان میں شمولیت پر خیرمقدم کرتے ہوئے ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہا کہ ہم اللہ اور اس کے رسول کی رضا اور دفاع پاکستان کے لیے کام کرتے ہیں اور بہت جلد ہی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور عہدوں کا اعلان کیا جائے گا، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہمارا اعلان پرا من پاکستان کی سرگرمیاں ہوں گی، ان علاقوں میں ہم کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی ہونے نہیں دیں گے، عبد الخالق، ارشاد علی ،پنھون بھڑگڑی شمن چانڈیو نے کہا کہ ہم چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دفاع پاکستان اور اللہ کی رضا کے لیے ہماری کاوشیں مرکز کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر میڈیا کوآرڈینیٹر محمدشریف، ذیشان راجپوت ، سید تاج محمد شاہ بخاری ، اورنگزیب بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔