مزید خبریں

سینئر صحافی ریاست علی ناغڑ کی سالگرہ کے موقع پر تقریب

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہم خیال جرنلسٹس فورم کی جانب سے سینئر صحافی ریاست علی ناغڑ کی سالگرہ کے موقع پر پریس کلب میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں نیوز ایڈیٹر روزنامہ پاسبان اخلاق احمد، سندھ جرنلسٹ فورم کے صدر اور سینئر صحافی جاوید علی چراغ،سینئر صحافی سردار شیخ، سہیل انصاری، پریس کلب کے خازن ہارون آرائیں، ریڈیو پاکستان کے براڈکاسٹر اور جرنلسٹ مجاہد عزیز، شوبز صحافی ڈاکٹر عباد خالق شیخ و دیگر نے شرکت کی اور ریاست علی ناغڑ کو ہار پہنائے اور گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اورشرکاء نے ریاست ناغڑ کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔