مزید خبریں

لاڑکانہ : گاؤں امام بخش جمالی کی خواتین کا زرعی اراضی پر قبضے کیخلاف احتجاج

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے تحصیل دکری کے گاؤں امام بخش جمالی کی رہائشی خواتین نے زرعی اراضی پر مبینہ قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بیوہ خاتون نواب خاتون مرحوم جان محمد جمالی نے اپنی بہن مسرت خاتون اور بھتیجی صدف جمالی کے ہمراہ بتایا کہ تعلقہ ڈکری کے ڈیھہ چکرو میں ہماری ڈھائی سو ایکڑ زرعی زمین ہے جس پر مختلف فصلیں کر رہے ہیں، زمین کے کھاتے میرے مرحوم شوہر جان محمد اور بیٹے حکیم جمالی کے نام ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گاؤں میں بااثر سلطان جتوئی نے مذکورہ زمین پر گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اسلحے کے زور پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ بااثر ہمیں 30 لاکھ کی فیس کے عوض ساری زمین مجھے فروخت کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، لیکن کسی نے ہماری مدد نہیں کی جو کہ ظلم اور زیادتی ہے۔ انہوں نے لاڑکانہ کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر بااثر افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور زمین سے تجاوزات ختم کر کے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔