مزید خبریں

ٹنڈو آدم:الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کی جانب سے 50 مستحق خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا، ہم نے فلسطین سمیت پاکستانیوں کی ہر مصیبت میں خدمت کی ہے، ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن عدیل معروف۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 50 مستحق خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کرنے کی تقریب حرا پبلک اسکول میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں حرا پبلک اسکول کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن احمد بلال غوری، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کے صدر عدیل معروف اور امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم عبدالستار انصاری نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم نے ہر مشکل گھڑی میں مصیبت زدہ عوام سے ساتھ نبھایا ہے، کورونا، سیلاب، زلزلے کے دوران اور رمضان المبارک کے مہینے میں مستحق خاندانوں کی مدد کرتے ہیں، آئی کیمپ اور مختلف علاقوں اور دیہاتوں میں میڈیکل کیمپ لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی کئی ارب روپے کا امدادی سامان بھیجا جاچکا ہے اور اب بھی ان کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔