مزید خبریں

تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے، کامریڈ اقبال

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی طرح میئر حیدرآباد کاشف شورو شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے انسداد تجاوزات آپریشن کرنے کی کارروائی عمل میں لائیں اور آپریشن کا آغاز ریلوے اسٹیشن ، گڈز ناکہ روڈ حبیب ہوٹل تا گرونگر ، شاہ مکی روڈ ، تلسی داس ، قاضی قیوم روڈ ، لجپت روڈ ، صدر سمیت دیگر شہر کی مصروف ترین شاہراہوں سے ہو۔ یہ بات کمیونسٹ پارٹی ضلع حیدرآباد کے سیکرٹری کامریڈ اقبال نے ایک بیان میں کہی۔ کامریڈ اقبال نے کہا کہ سڑک پر کیبن ، ٹھیلے، پتھارے اور دکانوں کے باہر سامان، غیر قانونی پارکنگ ہٹائی جائے، شہر میں بلا امتیاز انسدادِ تجاوزات کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ اس سلسلے میں کمیونسٹ پارٹی سمیت دیگر عوام ، شہر دوست سیاسی پارٹیاں میئر حیدرآباد کاشف شورو کو تحریری طور پر گوش گزار کرچکے ہیں ۔