مزید خبریں

سکھر : ممتازحسین سہتو کی دارالعلوم تفہیم القران آمد

سکھر (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ممتازحسین سہتو کی دارالعلوم تفہیم القران آمد، انہوں نے دارالعلوم میں زیر تعمیر علم و عرفان کے مرکز، جدید طرز پر تعمیر ہونے والے اکیڈمک بلاک کا دورہ کیا اور دُعائے خیر و برکت کرائی۔ مہتمم دارلعلوم و امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو نے انہیں تعمیراتی کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔