مزید خبریں

حیدرآباد: ملیریا اور ڈینگی سے بچائو کے لیے اسپرے مہم جاری

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پریٹ آباد ٹائون چیئرمین عدنان رشید کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر ملیریا اور ڈینگی سے بچائو کے لیے اسپرے مہم جاری ہے۔ گزشتہ رات یوسی 41کے علاقہ مسلم ٹائون،ساگر کالونی، میر کالونی،ویلسن نگر،نہر والی پٹی جبکہ یوسی 42 میں مہران گرائونڈ،ٹنڈو آغا،پاور ہائوس سمیت دیگر علاقے میں مچھر مار اسپرے کیا گیا۔ ٹائون چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید نے تیسری بار پریٹ آباد ٹائون میں اسپرے مہم کا آغاز گزشتہ دنوں کیا تھا اور روز کی بنیاد پر ٹائون کی 2 یوسیز میں اسپرے مہم جاری ہیں۔