مزید خبریں

سجاول : ملیریا کے عالمی دن پر محکمہ صحت کے زیر اہتمام ریلی

سجاول (نمائندہ جسارت) ملیریا کے عالمی دن کے موقع پرمحکمہ صحت کے زیر اہتمام آگاہی ریلی کا انعقاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو حبیب اللہ وگن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن کی قیادت میں ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ صحت کے زیر اہتمام عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے متعلق سول اسپتال کے احاطے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ڈسٹرکٹ فوکل پرسن میریا ڈاکٹر اشفاق جعفرانی، سول سرجن سول اسپتال ڈاکٹر بشیر سولنگی اور ڈاکٹر نم کے علاوہ بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور ملیریا اسٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو حبیب اللہ وگن و دیگر نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 35 لاکھ سے زائد لوگ ملیریا کا شکار ہوتے ہیں اور 50 ہزار سے زائد افراد اس مرض کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملیریا ایک اینافلیز مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے، ملیریا سے بچائو کے لیے اس مچھر کی نشونماء کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، ہمیں اپنے ارد گرد گندے پانی کا خاتمہ کرنے سمیت اپنے گھروں، گلی، محلوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے جبکہ خود اور اپنے بچوں کو پورے آستینوں والے کپڑے پہنائیں اور مچھر مار اسپرے کے استعمال کے علاوہ دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔