مزید خبریں

وفاق اور سندھ کا بجلی چوری روکنے میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس خان لغاری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے ۔وفاقی وزیر نے وزیر اعلیٰ سے سندھ ہاو¿س اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ، اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بجلی چوری کی روک تھام میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجلی چوری کیخلاف جاری مہم میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن نے وزیر اعلیٰ سندھ کا قومی مقصد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔