مزید خبریں

اے ڈی بی کی قرض اور گرانٹس کی سالانہ رپورٹ جاری

اسلام آباد (آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2023 میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے۔اے ڈی بی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق قرضوں اور گرانٹس کی مد میں ایک ارب 81 کروڑ ڈالرز فراہم کیے گئے، اشتراکی فنانسنگ کی مد میں 52 کروڑ 41 لاکھ ڈالرز دیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں 3 منصوبے شروع کیے، پاکستان کو باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے معاونت فراہم کی گئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکس نظام میں اصلاحات کا پروگرام شروع کیا گیا، ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔اے ڈی بی نے رپورٹ میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا پروگرام شروع کیا گیا، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کا پروگرام شروع کیا گیا، قرضوں کے بہتر انتظام کے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔