مزید خبریں

حیدرآباد میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہونے کے بجائے بڑھنے لگا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھنے لگا حیدرآباد کے اہم کاروباری علاقوں گل سینٹر، حیدر چوک، گاڑی کھاتہ، گول بلڈنگ اور اطراف کے علاقوں کی صبح پونے پانچ بجے سے غیر اعلانیہ طور پر 6 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بند ہے شہریوںکے مطابق نیو کینٹ فیڈر گاڑی کھاتہ پر 8 گھنٹے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود اضافی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے اس فیڈر پر روزانہ 10 سے 12گھنٹے بجلی بند رہنا معمول گرڈ اسٹیشن سے فالٹ کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی رکھی جاتی ہے اور لوڈشیڈنگ شیڈول پر ریلیف نہیں دیا جاتا کہا جاتا ہے اوپر سے اڈرز نہیں ہیں۔