مزید خبریں

آرمی چیف کا شہیدکسٹمزحکام کوبھرپورخراج عقیدت

راولپنڈی(آن لائن )پاک فوج نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔خیبرپختونخوا میں 2 مختلف واقعات میں فرض کی ادائیگی کے دوران8کسٹمز اہلکاروں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کوبھرپورخراج عقیدت کیا گیا۔ سینئرفوجی کمانڈرز نے شہداکے گھروں میں پہنچے اور اہلخانہ سے اظہاریکجہتی کیا۔ شہداکے اہلخانہ نے فوج کے اظہاریکجہتی پراظہارتشکر کیا۔پاک فوج کے ترجمان نے کہاکہ شہدااورغازی ہمارافخر ہیں،ہرپاکستانی شہدااورغازیوں کامکمل احترام کرتے ہیں،آج کاامن واستحکام ان شہداکی مرہون منت ہے ،پوری قوم شہداکے خاندانوں کوسلام پیش کرتی ہے ۔