مزید خبریں

سیکورٹی فورسز کی کارروائی، خیبر میں 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (آن لائن )سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبرمیں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا۔ فائرنگ کے شدیدتبادلے میں3دہشت گردمارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں سرکردہ دہشت گردسہیل عرف عظمتو،حاجی گل عرف زرقوی شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کاٹھکانہ تباہ کردیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیاراورگولیاں برآمد کرلی گئیں، مقامی لوگوں کی جانب سے آپریشن کو سراہا گیا، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔ سیکورٹی فورسزدہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔