مزید خبریں

آگ کا دریا عبور کرکے وزیراعلیٰ کی کرسی تک پہنچنا پڑا، مریم نواز

لاہور ( مانیٹرنگ ڈ یسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی کرسی اللہ تعالیٰ نے مجھے دی ہے اور مجھے آگ کا دریا عبور کرکے یہاں تک پہنچنا پڑا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی۔پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہوئی پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 650 خواتین اہلکار شامل ہیں، پولیس میں خواتین اہلکاروں کو ڈیوٹی پر دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، آئی جی پنجاب سے کہا کہ 7 ہزار خواتین پولیس اہلکار کم ہیں اس تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج پہلی بار پولیس یونیفارم پہنا تو اندازہ ہوا کہ یہ کتنی بڑی ذمے داری ہے، آپ کی ہمدردی مظلوم کیلئے ہونی چاہے ظالم کے لیے نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ میرے دل میں انتقام کا جذبہ نہیں معاشرے میں انصاف قائم کرنا ضروری ہے، وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر اگر کسی کے خلاف کوئی فیصلہ کرنا پڑتا ہے تو دل پر پتھر رکھ کر کرتی ہوں۔